ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میونسپالٹی صدر کی جانب سے 91.31 لاکھ روپئے کا بچت بجٹ پیش : شہری حدود میں بنیادی سہولیات کو ترجیح

کاروار میونسپالٹی صدر کی جانب سے 91.31 لاکھ روپئے کا بچت بجٹ پیش : شہری حدود میں بنیادی سہولیات کو ترجیح

Wed, 10 Mar 2021 20:08:07    S.O. News Service

کاروار:10؍مارچ  (ایس اؤ نیوز) کاروار میونسپالٹی کے ہال میں منعقدہ بجٹ میٹنگ میں میونسپالٹی کے صدر ڈاکٹر نتین پکلے نے   سال  2021-2022 کا  9131800روپئے کا  بچت بجٹ پیش کیاہے۔

میٹنگ میں بجٹ پیش کرتےہوئے کہاکہ میونسپالٹی کے 2021-2022بجٹ کو میونسپالٹی کے 31وارڈوں کے عوام کو بہتر و اضافی سہولیات اور بہترین خدمات دینے کی غرض سے تیار کیاگیا ہے۔ بنیادی سہولیات اور سرکاری ہدایات  کے مطابق بجٹ کی تیار ی ہوئی ہے۔ سالانہ کل 4269312010روپئے کی آمدنی کا تخمینہ لگایاگیا ہے۔ جس میں 417799400 روپئے اسی سال خرچ کئے جانےکی بات پکلے نے کہی۔

رواں بحٹ میں عوام کو زیادہ بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور انتظامی اخراجات کے لئے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے۔ جس میں خاص کر مین روڈوں کی تعمیر اور تجدید کے لئے 2.45کروڑروپئے، سڑک کنارے نالیوں کی تعمیر ، نگرانی اور نالیوں کے اوپر چھت ڈالنے کےلئے 2.50کروڑ روپئے ، اندرونی نالیوں میں جمع کیچڑ نکالنےکے لئے 50لاکھ روپئے ، باغوں کی تعمیر اور نگرانی کے لئے ایک کروڑروپئے، روڈ لائٹ کی نصب کاری کے  لئے 70لاکھ روپئے ، پانی سپلائی کےلئے نئے پائپ لائن اور آر اؤ مرکز کی تعمیر کے لئے 80لاکھ روپئے ، اندرونی نالیوں کی تعمیر کے لئے دو کروڑ روپئے ، سوچھ بھارت مشن، ڈی پی آر منصوبے کے تحت ایس ڈبلیو ایم کاموں کے لئے 1.50کروڑر وپئے ، شہر میں پارکنگ انتظام کے لئے 5لاکھ روپئے ، میونسپالٹی دفتر کی نئی عمارت میں قومی شاہراہ کنارے تجارتی کامپلکس ، بینگا مچھلی مارکیٹ کی تجدیدکاری اور تجارتی کامپلکس کی تعمیر اور ہندو ہائی اسکول کے قریب تجارتی کامپلکس کی تعمیر کے لئے 3کروڑروپئے ، شہر کے ہر ایک وارڈ میں ناموں کا بورڈلگانے کے لئے 10لاکھ روپئے مختص کئے جانےکی جانکاری دی ۔

عوامی ٹائلیٹ کی تعمیر کے لئے 20لاکھ روپئے ، شمشان کی ترقی اور درسی کے لئے 35لاکھ روپئے ، چھوٹی سواریوں کی خریداری ؍ماؤنٹین سواری، ریسکو سواری، آٹو ٹپر کی خریداری کے لئے 52لاکھ روپئے ، مشنیری کی خریداری ، کچرا جمع کرنے والی سواری ، فاگنگ مشین کے لئے 20لاکھ روپئے ، صدر کی سواری خریدنے کےلئے 30لاکھ روپئے ، پانی سپلائی کی درستی کے لئے 26لاکھ روپئے ، پاکیزگی کو برقرار رکھنے کے لئے اشیاء کی خریداری کے لئے 15لاکھ روپئے ، واٹربورڈ سے پانی خریدنے کے لئے 80لاکھ روپئے ، ٹائلیٹ کی درستی کے لئے 20لاکھ روپئے ، روڈ لائٹ کی نگرانی  کے لئے72لاکھ روپئے ، سڑک لائٹ کی درستی کے لئے 10 لاکھ روپئے ، محکمہ کی سواری خریدنے کے لئے 15لاکھ روپئے ، میونسپالٹی کی طرف سے عطیہ دینے کےلئے 4لاکھ روپئے ، روڈ لائٹ بجلی بل ادا کرنے کے لئے 5.76کروڑروپئے ، دفتری اشیاء کی خریداری کے لئے 5لاکھ روپئے ، شہری سطح کے پسماندہ ذاتوں وطبقات کی فلاح وبہبودی کے لئے 75.50لاکھ روپئے ، شہری سطح پر غریبوں کی فلاح کے لئے 13.50لاکھ روپئے ، اپاہجوں کے لئے 10.76لاکھ روپئے ، عملے کی تنخواہ کے لئے 3.84لاکھ روپئے ، کونسل کی اخراجات کے لئے 20لاکھ روپئے ، محکمہ کی سواریوں کو ایندھن سپلائی کے لئے 40لاکھ روپئے ، سواریوں کےکرایے کے لئے 10لاکھ روپئے ، کانٹراکٹ کی بنیاد پر سڑک کا کچرا صاف کرنے والے مزدوروں ، سواری ڈرائیوروں کی سپلائی  اور ایس ٹی پی کی نگرانی کےلئے دو کروڑ روپئے ، کانٹراکٹ بیس ڈاٹا انٹری آپریٹر ، انجنئیروں کی تنخواہوں کے لئے 22لاکھ روپئے ، کانٹراکٹ وال مین کی تنخواہ کے لئے 20لاکھ روپئے ، کے یو آئی ڈی ایف سے لئے قرضے کی ادائیگی کے لئے 50لاکھ روپئے ، وکیل کی فیس، تیسری پارٹی فیس، سنئیر پروگرامر کی تنخواہ اور اکاؤنٹ جانچ کی فیس کے لئے 28لاکھ روپئے ، کتوں کی نسل روکنے آوارہ کتوں کی سپلائی کے لئے 25لاکھ روپئے ، موسم گرما میں ٹیانکر کے ذریعے پانی سپلائی کے لئے 4لاکھ روپئے اور شہری سطح پر سبز ماحول بنانے ، درختوں کی نصب کاری کے لئے 20لاکھ روپئے مختص کئے جانے کی صدر پکلے نے جانکاری دی۔ اس موقع پر صدر نے کہاکہ ہمارا یہ بجٹ میونسپالٹی حدود کے سبھی عوام کے مطالبات کےسامنے رکھتے ہوئے ، ریاستی اور مرکزی حکومت کی طرف سے ملنے والی امداد اور رہنما خطوط کےمطابق تیارکیاگیا ہے۔


Share: